Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں بدانتظامی حقدار طلباء کا استحصال ہے، کاشف مرزا

Now Reading:

میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں بدانتظامی حقدار طلباء کا استحصال ہے، کاشف مرزا

 صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ  میں بدانتظامی اورنااہلی حقدار طلباء کا استحصال ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اپنے جاری کردہ بیان میں کاشف مرزا نے کہا کہ موجودہ انٹری ٹیسٹ قابلیت جانچنے کی بجائے رٹاازم کے فروغ کا زریعہ ہے۔

کا شف مرزا کا کہنا تھا کہ بورڈز امتحانات کی موجودگی میں انٹری ٹیسٹ سسٹم غیر ضروری اور قابل طلباء کی حق تلفی ہے، ملک بھر میں طلبہ کا انٹری ٹیسٹ ایک لیکن صوبے واداروں کا نصاب الگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن میں پی ڈی ایم کیٹ میڈیکل انٹری ٹیسٹ فیس   500 روپےسے 6030 روپے کرنا طلباء کا استصحال ہے، 2لاکھ طلباء نے پی ایم سی  کو ٹیسٹ کی مد میں 1ارب 20کروڑ روپے سے زائد ادا کیے ہیں مگرظلم یہ کہ طلباء کوٹیسٹ مارکنگ بھی فراہم نہیں کی جاتی ہے۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ سسٹم پی ایم سی اور اکیڈمیز کی کمائی کا ناجائز زریعہ ہے، غریب اورحقدار طلباء کی حق تلفی اور امتیازی سلوک ہے۔

Advertisement

دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ اگر بھارت ایک دن میں 1.8 ملین طلباء کے لیے امتحان لے سکتا ہے تو یہ پاکستان میں کیوں نہیں ہو سکتا جہاں امتحان دینے والے طلباء کی تعداد 200،000 کے لگ بھگ تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دن میں نئے ایم ڈی سی اے ٹی ٹیسٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملی بھگت کرکے طلباء کا مستقبل تاریک کیا جارہا ہے، اینٹری ٹیسٹ کا نام نہاد نظام طلبہ کو ہر سال ذہنی دباؤ کا شکار کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم سی کے بدترین کنڈکٹ پر ملک بھرکے ذہین طلباء سراپا احتجاج لمحہ فکریہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
سندھ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی
افغان عبوری حکومت اپنی سر زمین پر دہشتگرد پناہ گاہیں ختم کرے، اسحاق ڈار
کے ڈی اے میں بائیس کروڑ کی کرپشن پکڑی گئی
نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرین کی وزیر تعلیم سندھ سے ملاقات
عدلیہ ایسے فیصلے نہ کرے جس پر 10سال بعد ندامت ہو، کامران ٹیسوری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر