Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کا دورہ منسوخ کرنے سے پاکستان ٹیلیویژن کو کروڑوں کا نقصان ہوا ، فواد چوہدری

Now Reading:

انگلینڈ کا دورہ منسوخ کرنے سے پاکستان ٹیلیویژن کو کروڑوں کا نقصان ہوا ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے منسوخ ہونے سے پاکستان ٹیلیویژن کو 25 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرکٹ واحد کھیل ہے جو قوم کو جوڑتا ہے ، اگر کوئی ایک چیز جو کراچی سے گوادر تک قوم کو ایک کرتی ہے تو وہ کرکٹ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیمز کے دورے پاکستان میں بہت زیادہ اثر ڈالتے ہیں ، وزیراعظم دشمبے میں تھے جب نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ ہونے کی خبر آئی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری ہے ، بابر اعوان نے انتخابی اصلاحات پر بریفنگ دی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انتخابی اصلاحات مشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے ، اپوزیشن سے بات جاری رہے گی لیکن وقت کی کمی ہے ، مشترکہ اجلاس بلائیں گے ، وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینٹ کا رکن بنایا جائے گا ، شہباز شریف نے طویل پریس کانفرنس کی ہے ، اپنے اوپر الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا ، شریف فیملی کا جھوٹ ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ دودن پہلے فیک نیوز چلائی گئی  ، لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنے طور پر معاملہ چلایا ، شہزاداکبر کے یونٹ سے بھی مدد مانگی گئی تھی۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شہباز شریف پر دومقدمات پاکستان میں ہیں ، ایک مقدمہ شہبا شریف اور نصرت شہباز کے خلاف سات ارب 29 کروڑ کا ہے ، یہ مقدمات روزمرہ کی بنیاد پر نہیں چل رہے ، پاکستان کی عدالتوں کو یہ مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر چلانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ دوسرا کیس 25 ارب کا شوگر ملز کا ہے ، رمضان شوگر ملز آرگنائزڈ منی لانڈرنگ چلارہی ہیں ، العریبیہ اور رمضان شوگرملز کے ستاون اکاؤنٹس ہیں ، العریبیہ ملز کے چپڑاسی اور فرنیچر کی دکان کے مالک حاجی نعیم کے اکاؤنٹ میں پیسہ آیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ محمد وارث کے نام پر دو ارب سے زائد روپیہ آیا ، محمد اسلم کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 75 کروڑ آیا یہ بھی چپڑاسی ہے ، اظہر عباس کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 60 کروڑسے زائد روپیہ آیا ، رمضان شوگر کے کلرک کے اکاؤنٹ میں بھی پیسہ آیا۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر