Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین پاکستان ہر مکتبہ فکر کو مذہبی آزادی دیتا ہے، سید ناصر عباس شیرازی

Now Reading:

آئین پاکستان ہر مکتبہ فکر کو مذہبی آزادی دیتا ہے، سید ناصر عباس شیرازی

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ہر مکتبہ فکر کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چہلم امام حسین ؑ کے حوالے سے مرکزی رہنماء ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ عزاداری سید شہداء ہماری ریڈ لائن ہے کسی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کریں گے، آئین پاکستان ہر مکتبہ فکر کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف بہانوں سے عزاداری اور شہداء کربلا کی مجالس پر پابندی ہوتی ہے، الیکشن کروائے جاتے ہیں، دھرنے دئیے جاتے ہیں لیکن عزاداری اور مجالس پر پابندی ہوتی ہے، عالمی طاقتوں کے کہنے پر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ چار دیواری کے اندر عزاداری کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں، نئی مساجد بن رہی ہیں، مدارس بن رہے ہیں، لیکن نئے جلوسوں کی اجازت نہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے جو جلوس جاری ہیں اب بھی وہی وقت دیا جاتا ہے اس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی، دس سے پندرہ منٹ جلوس کے لیٹ ہونے پر کئی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں، کئی خطیبوں پر بہانوں سے مختلف علاقوں میں پابندیاں لگی ہوئی ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی سمیت کئی علامہ پر مختلف علاقوں میں پابندیاں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مختلف پریشر گروپوں کے کہنے پر پابندی کی آڑ میں ہراساں کیا جاتا ہے، کئی علاقوں میں اہل تشیع مکتبہ فکر کے لوگوں کو بلا کر اربعین کی مجالس میں شرکت سے روکا جاتا ہے، ہم اربعین کے جلوسوں میں شریک ہونے والوں کی سیکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہیں، چکوال، سندھ اور روالپنڈی کے کئی علاقوں میں سیکورٹی کے نام پر لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے رابطہ تو کیا گیا ہے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے سنجیدہ بات نہیں کی گئی، ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں آٹھ نئی چیزیں شامل کی گئی، وفاقی حکومت ایسے نوٹیفیکشن کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں، بانیان مجالس اور عزاداران کو شیڈول فور میں ڈالے جانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ عزادار سید شہداء پر پابندیوں کو نہیں مانیں گے، کسی عسکریت پسند گروہ کے کہنے پر ایف آئی آرز کاٹی جاتی ہیں اور پابندیاں لگائی جاتی ہیں، چہلم امام حسین ایک عالمی دن ہے، 18 صفر سے اربعین کے اجتماعات شروع ہو جاتے جو 9 ربیع الاول تک جاری رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر