عمران خان جب حکم دیں گے ہم کراچی سینٹرل جیل بھردیں گے، فردوس شمیم نقوی
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سپر ہائی وے پر جھونپڑیاں بنائی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ شہر میں کچی آبادیاں ایک مافیا تعمیر کروا رہا ہے ، سپر ہائی وے پر جھونپڑیاں بنائی جارہی ہیں اور ان جھونپڑیوں میں گاڑیاں بھی کھڑی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب اس علاقے کی ویلیو میں اضافہ ہوگا تو یہ لوگ حکومت سے متبادل کا مطالبہ کرینگے ، کچی آبادی سے پکی آبادی بنا دی جاتی ہے اور حکومت جب توڑتی ہے تو متبادل بھی دیا جاتا ہے ، اس سب میں پیپلز پارٹی کی حصہ داری ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ، وزراء کیا آج سو رہے ہیں ، آج کیوں کچی آبادیوں پر ایکشن نہیں لیا جاتا ، ان جھونپڑیوں کی وجہ سے اس شہر کا داخلی راستہ خراب لگنے لگا ہے ، ایسا لگتا ہے اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں ہے ، کراچی کو صاف ستھرا رکھنا ہے تو مرتضیٰ وہاب فیصلے کریں۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اس طرح لوگوں کو بے وقوف بنا کر کام نہیں چلے گا ، پیپلز پارٹی خود شہر کے ٹیکس کا پیسہ مخصوص لوگوں کو دیتی ہے ، ہم شہر کا پیسہ مزید برباد نہیں ہونے دینگے ، پیپلز پارٹی کا یہ فیصلہ اب نہیں چلنے دینگے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے آصف علی زرداری کے کیس کی سماعت پر غیر حاضری کی وجہ سے توسیع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آصف علی زرداری نے دوبارہ اپنے ہتھکنڈے اختیار کرنا شروع کردیے۔
انہوں نے کہا تھا کہ آخری بار آصف علی زرداری کا کیس 11 سال چلا ، کسی ایک کیس کا بھی فیصلہ آج تک نہیں سنایا گیا ، فاروق ایچ نائیک اور آصف علی زرداری دونوں مل کر کیس کو نتیجے پر پہنچنے نہیں دیتے ، آج ایک بار پھر آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، عدالت میں کبھی گواہ نہیں پیش ہوتے اور کبھی پراسیکیوٹر ، عدالت نے آج ایک بار پھر 15 اکتوبر کی تاریخ دے دی۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا تھا کہ عدالت میں بہانے سے پیش نہ ہونا صرف کیس کو طول دینے کے لیے ہے ، مریم نواز نے بھی یہی ہتھکنڈے اختیار کیے ، پہلے ایک وکیل کیا اور اسکے بعد دوسرا وکیل ، آصف زرداری اور مریم نواز کے ہتھکنڈوں سے صرف قوم متاثر ہورہی ہے ، اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ صرف ایسے لوگوں کی سزاؤں کے ذریعے ہی ہے۔
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ ایسے بااثر اور سیاسی افراد کو یومیہ عدالتوں میں بلائے ، ان اشخاص کو قانون کے کٹہرے میں سخت سے سخت سزائیں سنائی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News