
سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا۔
ذرائع کے مطابق درخواست گزار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صادق اورامین نہیں رہے، انہوں نے امریکا کی دہری شہریت الیکشن کمیشن سےچھپائی تھی۔
درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے دہری شہریت کے باوجود 2007 میں الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔
درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مسقتل نااہل قرار دیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے نیب نے بھی طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،عبدالغنی مجید، خورشید انور سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے7 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ سمیت ملزمان پر آئندہ سماعت 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی۔
یاد رہے نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف 1لاکھ صفحات اور66 والیمز پر مشتمل ریفرنس دائر کررکھا ہے۔
نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف توانائی منصوبوں پر خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے اور سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
نیب ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ سندھ میں توانائی منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کیے گئے، نوری آباد پاور کمپنی، سندھ ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی میں بھی اربوں کی ہیرپھیر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News