
شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہلکی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، پی آئی بی کالونی میں 1 گھنٹے سے بجلی معطل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، محمود آباد اور یوسف گوٹھ کے مختلف سیکٹرز میں اور لیاری کے علاقے افشانی گلی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے سے زائد بجلی معطل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News