Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوکاڑہ میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

Now Reading:

اوکاڑہ میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا
پولیو وائرس

ضلع اوکاڑہ میں 20 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ میں تین روزہ مہم کے دوران ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو خوراک  دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  حکومت کی جانب سے قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی انسداد پولیو مہم 3 مراحل میں چلائی جائے گی پہلے مرحلے میں کے پی کے 34 اضلاع میں 21 تا 17 تک ستمبر میں پولیو مہم چلے گی جبکہ دوسرے فیز میں ملک بھر میں پولیو مہم 20 تا 24 ستمبر منعقد ہو گی اور تیسرے فیز میں جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم 27 ستمبر تا 1 اکتوبر چلے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ  قومی انسداد پولیو مہم میں ساڑھے 4 کروڑ بچوں کی ویکسینیشن ہو گی جبکہ 335387 فرنٹ لائن ورکرز قومی انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور 268275 موبائل، 10505 فکس، 12154 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی پولیو مہم میں شریک ہونگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر