وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی توجہ عوام کے مسائل کےحل پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیہات کی ترقی کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
اپنے بیان میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کی خاطر سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی توجہ غریب عوام کے مسائل کےحل پر ہے جبکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی چینی ہم منصب سے تاجکستان میں ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں وزرائے دفاع نے خطے کی جیو پولیٹیکل صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔
اس موقع پر دونوں ممالک نے دہشتگردی سمیت تمام مشترکہ چیلنجز اور خطے میں استحکام کی فضا کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات میں چینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تاریخی اور آزمائی ہوئی پاک چین دوستی مظبوط سے مظبوط تر ہوتی جارہی ہے، چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- ISPR
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- Pakistan
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- rescue
- taza tareen urdu news
- urdu news
- پرویز خٹک
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News