
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان عائشہ ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کی جانب سے عائشہ ثناء کیخلاف درج مقدمے میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
یاد رہے کہ عائشہ ثناء پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔
تاہم مدعی نے مؤقف اختیار کررکھا ہے کہ ادکارہ عائشہ ثناء نے ان کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
اداکارہ عائشہ ثناء کو عدالت نے سماعت کیلئے طلب کر رکھا ہے مگر وہ پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News