Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام اور سیاسی جماعتیں اس حکومت کے خلاف میدان میں آئیں، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

عوام اور سیاسی جماعتیں اس حکومت کے خلاف میدان میں آئیں، رانا ثناء اللہ
رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عوام اور سیاسی جماعتیں اس حکومت کے خلاف میدان میں آئیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اگر یہ حکومت ایک سال اور رہی تو پاکستان کو مزید پیچھے لے جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ججز کو باتھ روموں میں بٹھا دیا ہے، کورٹس کو کسی مناسب جگہ پر بٹھایا جائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اس بات کا نوٹس لیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نہ صرف اپوزیشن کے خلاف جعلی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہے بلکہ حکومت ملک کے خلاف کام بھی کر رہی ہے، حکومت نے ملک کو زوال پزیر بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کا بل ،بچوں کی روٹی اور مریضوں کی دوائیاں مشکل کر دی ہیں، حکومت نے ملک کی خارجہ پالیسی کا بھی بیڑا غرق کر دیا ہے۔

Advertisement

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈبو اور چھیدا ٹلی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو انڈیا نے بھیج دیا ہے ، یہ انڈیا کی تعریفیں کیوں کر رہے ہیں، اس حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے گی، اس حکومت کے لیے بلدیاتی الیکشن جیتنا ممکن نہیں ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر