وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمبڑیال روڈ کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمبڑیال اور سیالکوٹ کا ساڑھے 3 گھنٹے طویل دورہ کیا، عثمان بزدار نے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے والے مختلف اداروں اور محکموں کا بھی وزٹ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فرائض سے غفلت برتنے، عوامی شکایات اور خراب کارکردگی پر ایکشن میں آگئے، عثمان بزدار نے 15 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
سردار عثمان بزدار نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سمبڑیال اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سمبڑیال اور چیف آفیسر تحصیل کونسل سیالکوٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ کو معطل کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایکسین آبپاشی مرالہ سب ڈویژن، ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ کو عہدوں سے ہٹا دیا، سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویمن ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، چیف آفیسرایم سی پسرور، چیف آفیسرایم سی ڈسکہ، سب رجسٹرار رورل سیالکوٹ کو بھی معطل کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمبڑیال اور سیالکوٹ میں شہری سہولتوں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کا اعلان کیا اور سمبڑیال روڈ کی تعمیر و مرمت کی بھی منظوری دے دی۔
سردار عثمان بزدار نے 12 کلو میٹر طویل سب لائن سیالکوٹ سے سمبڑیال تک سٹرک کی ری کارپٹنگ کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال تک رسائی کیلئے نیا راستہ بنائیں گے، نئے راستے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو لینڈ ایکوزیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ ڈسکہ سمبڑیال روڈ کی تعمیر ومرمت کیلئے فوری بقایا فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہاب پورہ پل کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کی جائے گی، انہوں نے پل کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈ کے اجراء کا بھی اعلان کیا، ایم ڈی نیسپاک کو پیسک کے منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں خواتین قیدیوں کے معاملات پر سخت نوٹس لے لیا، عثمان بزدار ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے معاملات میں بدانتظامی پر سخت برہم ہوئے، انہون نے جیل میں قیدیوں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیالکوٹ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کا حکم دیا، ان کا کہنا تھا کہ ضلع سیالکوٹ میں لینڈ ریکارڈ سینٹرز سے مافیا کا قلع قمع کیا جائے گا۔
عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو تجاوزات اور مافیا کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کریک ڈاؤن اور نالوں کی صفائی کیلئے ہدایت کی، ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفس میں پراپرٹی ٹیکس کے معاملات میں شفافیت لانے کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پراپرٹی ٹیکس کے معاملات کی انکوائری کیلئے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو انکوائری افسر مقرر کر دیا، انہوں نے ایئرپورٹ سے سمبڑیال چوک تک سڑک کی تعمیر کی منظوری دے دی، سیالکوٹ شہر کی خوبصورتی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر آفس میں لوگوں پاس گئے اور اور فرداً فرداً ان کے مسائل پوچھے، عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو شاباشی دی، شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News