فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے تمام دفاتر کے اوقات کار ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی وصولی کیلئے بڑھا دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اوقات کار بڑھانے کا سرکلر جاری کردیا ہے، ایف بی آر کے تمام دفاتر 29 ستمبر کو رات 9 بجے تک کام کرتے رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 ستمبر کو رات 12 بجے تک کام کرتے رہیں گے، ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے دفاتر کے اوقات کار بڑھائے گئے ہیں، تمام دفاتر، اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے متعلقہ برانچز سے بھی رابطے میں رہیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان نے کہا کہ ٹیکس اور ڈیوٹیاں وصولی کے بعد اسی روز اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی مجاز برانچوں میں داخل کروائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News