
امین الحق
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ دسمبر 2022 تک فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی کے تحت ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق اور وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے شرکت کی ، امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے تحت ہزارہ یونیورسٹی میں جلد ہی نینشنل انکوبیشن سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا شاندار مستقبل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کرنے سے مشروط ہے ، اسمارٹ فون فار آل منصوبے کا جلد آغاز کریں گے، 22 کروڑ عوام کے ہاتھوں میں فون دیکھنا چاہتے ہیں ، اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں ، طلبہ و طالبات بھی آگے آئیں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ دسمبر 2022 تک فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کیلئے تیاریاں جاری ہیں ، کنکٹیویٹی اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے 31 ارب روپے کے منصوبوں کی تکمیل جلد ہوگی ، مانسہرہ میں کنکٹیویٹی مسائل کے حل کیلئے پی ٹی اے، موبائل کمپنیوں اور یو ایس ایف کو ہدایات جاری کر دی ہیں ، پورے ملک میں پہل کے نام سے 911 ایمرجنسی سروس شروع کرنے جارہے ہیں ، ایمبولینس، پولیس مدد، فائربریگیڈ، گیس، بجلی، اورریسکیو سروسزنائن ون ون کال سے ممکن ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے 12 ہزار مربع فٹ جگہ پر ٹیکنالوجی پارک کا قیام ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News