Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا احساس پروگرام عالمی سطح پر بطور گلوبل ماڈل تسلیم کیا گیا ہے، ڈاکٹر ثانیہ

Now Reading:

پاکستان کا احساس پروگرام عالمی سطح پر بطور گلوبل ماڈل تسلیم کیا گیا ہے، ڈاکٹر ثانیہ

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستان کا احساس پروگرام عالمی سطح پر بطور گلوبل ماڈل برائے سماجی تحفظ تسلیم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس بعنوان سماجی تحفظ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کے لئے منصفانہ مالی وسائل، گرین و ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لئے نجی و سرکاری سرمایہ کاری، تجارتی اصلاحات اور سماجی تحفظ کے لئے مربوط اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا احساس پروگرام عالمی سطح پر بطور گلوبل ماڈل برائے سماجی تحفظ تسلیم کیا گیا ہے، پاکستان، ترکی، نائجیریا، کاسٹا ریکا، عالمی بینک کے ساتھ مل کر عالمی سماجی تحفظ فورم کی تشکیل کا اہتمام بھی کررہا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نے کورونا کے تناظر میں قومی و علاقائی ترجیحات برائے روزگار اور سماجی تحفظ پر اظہارِ خیال کیا، بیلجئیم اور مصر کے وزراء اعظم، کاسٹاریکا، سلواڈور، آرجنٹینا کے صدور، نائیجیریا کے نائب صدر نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

اجلاس میں متعدد عالمی رہنماء شریک ہوئے، ڈاکٹر ثانیہ نے پاکستان کی نمائندگی کی، اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جمائکا کے وزیر اعظم، ڈائریکٹر جنرل انٹرنشنل لیبر آرگنائزیشن نے کی، بنگلہ دیش، سلواڈور، روانڈا و دیگر ممالک کے وزراء، یورپی کمشنر برائے انٹرنیشنل پارٹنرشپس بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر