Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبزیوں اور پھلوں کے رنگ صحت سے متعلق کیا بتاتے ہیں؟

Now Reading:

سبزیوں اور پھلوں کے رنگ صحت سے متعلق کیا بتاتے ہیں؟

ہر طرح کے رنگ انسانی موڈ پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں، غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسی طرح سبزیوں، پھلوں، میووں اور جڑی بوٹیوں کے رنگوں میں بھی قدرت نے راز چھپا رکھے ہیں جو کسی نہ کسی طرح انسانی جسم اور نفسیاتی صحت اور پوری شخصیت کو متاثر کرتے ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطاق رنگ برنگی سبزیوں کے استعمال کا بھی صحت پر مثبت اور منفی اثر پڑتا ہے، کورونا وائرس سے قبل ان رنگوں کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔

مختلف رنگوں کے پھل اور سبزیاں کھانے سے متعلق غذائی ماہرین کا بتانا ہے کہ نیلے اور جامنی رنگ کے پھل اور سبزیاں صحت کے لئے مفید ہیں، ان میں بلیو بیری، آلوچا اور بینگن شامل ہیں، ان پھلوں اور سبزیوں میں  یہ رنگ اینتھو سیاننس نامی مادے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ان پھلوں اور سبزیوں میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو متوازن مجموعی صحت اور یادداشت کو بہتر بناتے ہیں، خاص طور پر جامنی رنگ کے پھلوں اور سبزیوں کے گودے میں یہ خصوصیات  پائی جاتی ہیں، یہ ناصرف خون کی گردش کو رواں رکھتے ہیں بلکہ خون کے جمنے کے عمل کو بھی روکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہری سبزیوں میں بروکولی، بند گوبھی اور پالک شامل ہیں، ان میں لیوٹین اور انڈول نامی اجزاء ہوتے ہیں جو آنکھ کے سفید حصے کو خراب ہونے سے بچاتے اور موتیا سے محفوظ رکھتے ہیں۔

Advertisement

ہری سبزیوں میں بیٹا کیروٹین اور فولیٹ بھی پائے جاتے ہیں، یہ ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط کرتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں آئرن  اور فائبر بھی ہوتا ہے، آئرن سرخ خلیات کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے اور فائبر ہاضمے کے بہتر نظام میں مدد دیتا ہے۔

اس کے علاوہ گلابی ، سرخ پھلوں اور سبزیوں میں چقندر، چکوترا، انار اور ٹماٹر شامل ہیں، ان میں لائکو پین اور اینتھو سیانن نامی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کینسر کی روک تھام کے لئے بہت مفید سمجھے جاتے ہیں۔

سرخ رنگ کی بیریوں میں اینٹی آکسیڈنٹ، پوٹاشیم اور فائبر پایا جاتا ہے، یہ سبزیاں اور پھل بلڈ پریشر کو معمول پرلاتے ہیں، خلیات کی تعمیر کرتے ہیں اور خراب کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کردیتے ہیں۔

ماہرین نفسیات کے مطابق سرخ رنگ کی تمام غذائیں جسم کے لئے حفاظتی شیلڈ مہیا کرتی ہیں جب بھی کوئی فکر، ذہنی تناؤ، تھکان، سستی یا بیماری محسوس ہو تو سرخ رنگ کی غذائیں طاقت فراہم کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق سرخ رنگ کی غذا میں ٹماٹر ایک ایسا پھل ہے جسے پکا کر اس کی تاثیر اور غذائیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ نارنجی، پیلے پھل اور سبزیوں میں لیموں، نارنجی، پپیتا اور آم شامل ہیں، ان میں ایسے اجزاء زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں جو مختلف امراض میں قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں، ان سے سانس کی نالی کے سرطان جیسے مہلک مرض سے بچاؤ بھی ممکن ہے، سیگریٹ پینے والے افراد کو ان پر زیادہ توجہ دینی چاہئیے۔

Advertisement

تُرش پھلوں میں ایک بہت مفید جز زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جسے ہیس پیری ڈن کہتے ہیں، یہ جز قلب کے لئے بہت فائدے مند ہے، ان پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ الرجی اور نزلے زکام سے بچاتے ہیں۔

سفید رنگ کی غذاؤں میں چکنائی کم اور فاسفورس زیادہ ہوتا ہے، اسی لئے سفید غذائیں کھانے والے افراد اسمارٹ، توانا اور چاق و چوبند رہتے ہیں۔

سفید سبزیاں جیسے مولی مختلف بیماریوں اور ان کے جراثیم سے  بچاؤ ممکن بناتی ہیں، تمام سفید غذاؤں میں پروباؤٹکس پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت اور نظام ہاضمہ کو قوت بخشتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر