Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہاہے ، وفاقی وزیر ریلوے

Now Reading:

الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہاہے ، وفاقی وزیر ریلوے
اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس کےاشارےپرعظیم ادارےکوتباہ کرنےپرتلےہوئےہیں؟

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنراس لیےبنایاتھاکہ ای وی ایم پر جائیں گے ، الیکشن کمشنرکی تقرری کارازکبھی سامنےنہیں لاؤں گا ، الیکشن کمیشن کاپاس نہ ہوتاتوکبھی آپکاتقررنہ کرتے ، پتا تھاآپ بڑےمیاں کےہاتھ کی گھڑی،چھوٹےمیاں کی چھڑی ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بہت سے راز پردے میں ہیں، میں نے حلف لیا ہوا ہے ، میں یہ راز کبھی سامنے نہیں لاؤں گا ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کس طرح ہوئی مجھے پتا ہے ، مریم صفدر نے کتنی باتیں کیں؟ آپ نے کتنے نوٹس دیے؟

Advertisement

اعظم سواتی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن حکام مجھے نوٹس دے رہے ہیں ، الیکشن کمیشن کوآزادادارہ بنائیں گے ، الیکشن کمیشن نےمریم نواز،فضل الرحمان کوکتنےنوٹسزبھیجے؟

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پر منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمے چل رہے ہیں ، چیف الیکشن کمشنرکی تقرری میں بہت سی باتیں صیغہ رازمیں ہیں ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکہاتھاکہ روک سکتےہوتوروک لو۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کےووٹ کےحق کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے ، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلائیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سینیٹ کی پارلیمانی امور کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہی ہے، اپوزیشن جب نیب پر تنقید کرتی ہے تب اداروں کی بے توقیری نہیں ہوتی؟

وفاقی وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑ کر الیکشنز کا بیڑہ غرق کیا ہے، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں، رولز کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیے، حکومت نے ثمینہ ممتاز کو آج کیلئے کمیٹی میں نہ شرکت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اعظم سواتی نے کہا تھا کہ ہم سینیٹ کا وقار مجروح نہیں کرنا چاہتے، آئین سے الیکشن کمیشن کو نکال دینا چاہیے، آئینی ترمیم کر کے عام انتخابات کروانے کا اختیار حکومت وقت کو دینا چاہیے۔

Advertisement

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ماضی کے انتخابات میں دھاندلی کرواتا رہا ہے، ہم ایک ایک اعتراض کا جواب دیں گے پھر کسی اور بل پر بات ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر