Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی

Now Reading:

ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی
ڈالر کی قیمت

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 94 پیسے  کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 169.12 سے کم ہو کر 168.18 روپے پر بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 90 پیسے کمی سے 168 روپے 70 پیسے ہے۔

کرنسی ڈیلر ظفر پراچہ نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی مداخلت کی وجہ سے دو دن سے ڈالر نیچے آرہا ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں روپے کی قدر مزید بہتر ہوگی۔

واضح رہے گزشتہ روز ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا تھا کہ درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی خریداری بڑھنے اور افغانستان میں ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے مقامی سطح پر ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

ظفر پراچہ نے کہا تھا کہ ایکس چینج کمپنیز نے درآمدات پر کیش مارجن کی شرط عائد کرنے کی تجویز دی تھی جس کے تناظر میں بینکوں کو مرکزی بینک نے پابند کیا ہے کہ وہ بلاضرورت زائد ایل سی نہ کھولیں جس کے بعد بینکوں نے ایل سی کھولنا کم کی ہیں جس کے اثرات نے روپے کو وقتی طور پر بحال کیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے واضح کیا تھا کہ کئی سالوں بعد ڈالر کی بلیک مارکیٹ دوبارہ شروع ہوگئی ہے اور بلیک مارکیٹ میں ڈالر، اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں 3 روپے اوپر میں فروخت ہو رہا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ قدرتی بات ہے کیوں کہ مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 2 سے 3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ اگر بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باوجود ایکسچینج ریٹ نہیں بڑھا تو اس کا مطلب ہے کہ ایکسچینج ریٹ کو برقرار رکھا جارہا ہے، جو مصنوعی اور ملکی معیشت کے لیے خطرناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر