
شہرقائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے سبب شہر میں 28 ستمبر سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خلیجِ بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباو ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، جوکہ کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں سے کئی علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ناگن چورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں بدترین صورت حال دیکھی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 جبکہ قلات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بارکھان میں 33 ، دالبندین میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ، پنجگور میں 37 ، گوادر میں 35 ،جیونی میں 34 ، پسنی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ، خضدار میں 33، نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سبی اورتربت میں 40 جبکہ ژوب میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News