Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیماری سے صحتیابی کے بعد سائرہ بانو پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئیں

Now Reading:

بیماری سے صحتیابی کے بعد سائرہ بانو پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئیں

بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد سائرہ بانو پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئیں، ان کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں ایک زیر تعمیر مکان سے باہر آرہی ہیں۔

بالی ووڈ کی لیجینڈ اداکارہ سائرہ بانو کی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد اب پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر سائرہ بانو کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

یہ ویڈیو سائرہ بانو کے دلیپ کمار کے زیر تعمیر نئے بنگلے کی ہے، جہاں سے وہ روانہ ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سنہرے دور کی اداکارہ اور مرحوم یوسف خان (دلیپ کمار) کی اہلیہ سائرہ بانو پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھیں۔

Advertisement

ان کی بیماری سے متعلق اہلِ خانہ کے ترجمان فیصل فاروقی نے بتایا تھا کہ وہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

فیصل فاروقی نے بتایا کہ سائرہ بانو کی حالت بہتر ہے، تاہم وہ اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سے زیادہ بیمار رہنے لگی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  بیماری سے صحتیاب ہونے اور اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سائرہ بانو گھر پہنچ چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر