حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے رمضان شوگر کے25 ارب کا تذکرہ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدارنےپنجاب کی خدمت کی،حمزہ شہبازان پرالزام لگارہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب پرالزام لگارہے ہیں ، حمزہ شہباز شریف خاندان سےنہ ہوتےتوکونسلرمنتخب نہیں ہوسکتے تھے ، فیصلے کے بعد شہبازشریف کہتےہیں کہ میں مومن بن گیا ، شہباز شریف ایک پریس کانفرنس رمضان شوگرمل پربھی کرلیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی کرپشن کے چرچے ہندوسندھ میں مشہور ہیں ، مجسٹریٹ کے فیصلے کو بنیاد بنا کر اپنے آپکو نیک ثابت کیا ، ن لیگی کل سے فیصلے کے بارے میں بات کررہے ہیں ، آج شہباز شریف نے این سی اے کو دنیا کی بہترین ایجنسی کہا۔
حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ این سی اے نے سلیمان شہباز کی مشکوک ٹرانزیکشن پر تفتیش کی ، این سی اے کا فیصلہ آیا تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔
بعد ازاں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہان صاحب آپ اب صرف دیواروں میں ٹکریں ہی ماریں گے، فیاض چوہان کی زبان آج ان کا ساتھ نہیں دے رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ٹی کے غبارے سے بھی ہوا نکل چکی ہے، پہلے پاکستان کی عدالتوں سے آپ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور اب برطانیہ کی عدالت نے بھی آپ کے جعلی وزیراعظم کے الزامات کو جھوٹا قراردے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا دفاع زیادہ دیر نہیں ہوسکتا ،لیکن اس ٹولے نے بنی گالہ کمپنی سے باقاعدہ جھوٹ کی تربیت لی ہے، اگر آپ لوگوں میں تھوڑی سی شرم ہوتی تو ڈوب مرتے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شریف فیملی نے تین نسلوں کا حساب دے دیا ہے، عمران خان علیمہ باجی کی سلائی مشین کا حساب نہیں دے سکے، ہماری لیڈرشپ پر چار سالوں سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں لیکن الحمد اللہ ہر جھوٹے مقدمے میں ہم عدالتوں سے سرخرو ہورہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور شہبازشریف نے محنت اور دیانتداری سے قوم کی خدمت کی ہے، عمران خان حکومتی مشنری اور ایجنسیوں کے استعمال کے باوجود ہماری قیادت کے خلاف ایک ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کرسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News