Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلاب کہاں پہنچا؟ شہری ہو جائیں تیار، طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

Now Reading:

گلاب کہاں پہنچا؟ شہری ہو جائیں تیار، طوفانی بارشوں کی پیش گوئی
طوفان

سمندری طوفان گلاب کے باقیات کے اثرات کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے شہر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سسٹم بھارتی گجرات کی جانب گامزن ہے، یہ سسٹم بحرہ عرب میں آکر دوبارہ سے تقویت حاصل کرے گا ،بحرہ عرب میں سسٹم کی موجودگی سے ساحلی پٹی سمیت سندھ میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 28 ستمبر(آج) تا 2 اکتوبر تک کراچی، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، بدین و دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ  بلوچستان میں بیلا، آوران، کھچ و دیگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 30 ستمبر تا 3 اکتوبر سمندر میں طغیانی رہے گی،اس دوران معمول سے کافی بلند لہریں ہونگی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 30 ستمبر تا 3 اکتوبر تک ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

محکمہ مو سمیات نے تیز ہواؤں یا آندھی سے بھی نقصان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

طوفان کا نام گلاب کس نے تجویز کیا؟

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ خیلج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے، اس سمندری طوفان کا نام گلاب پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔

سال 2018 کے بعد رواں ماہ ستمبر میں یہ پہلا سمندری طوفان ہے جسے پاکستان کی جانب سے نام دیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے سائیکلون ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں صرف 14 سائیکلون بنے ہیں جن میں سے 2011 اور 2021 کے دوران (گلاب سمیت) صرف تین سمندری طوفان گزرے ہیں۔

اس دوران ایک سمندری طوفان 2018 جبکہ ایک 2011 میں آیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر