Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیر خارجہ کی مذمت

Now Reading:

کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیر خارجہ کی مذمت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی دورے کے دوران پاکستان ہاؤس لندن میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے نامور برطانوی پاکستانی رہنماؤں اور کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

اس دوران وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں پاکستانی کشمیری برادری کے مثبت کردار کی تعریف کی اور انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان نے معتبر بین الاقوامی ذرائع پر انحصار کرتے ہوئے حال ہی میں ایک ڈوزیئر اقوام متحدہ میں پیش کیا جس میں بھارتی قابض افواج کے تین ہزار سے زائد جنگی جرائم کی تفصیل بیان کی گئیں۔

وزیر خارجہ قریشی کا برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر پر حالیہ مباحثے کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کشمیری قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک ان کی  مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر