Advertisement
Advertisement
Advertisement

منال خان کی مقبولیت میں اضافہ، شہرت کی وجہ بھی سامنے آ گئی

Now Reading:

منال خان کی مقبولیت میں اضافہ، شہرت کی وجہ بھی سامنے آ گئی

حال ہی میں اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد خوبرو اداکارہ منال خان  کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ہردلعزیز با صلاحیت اداکارہ منال خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کے بعد منال خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

وراسٹائل اور باصلاحیت ایکٹر و ماڈل منال خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ حال ہی میں منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب  میں لی گئیں کچھ خوبصورت تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی جذباتی انداز میں کیپشن میں لکھا کہ بابا! ہر چیز سے زیادہ آپ کو یاد کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

Advertisement

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصویروں میں منال خان کے ساتھ اُن کی والدہ، تینوں بھائی اور جڑواں بہن ایمن خان بھی موجود ہے۔

اداکارہ کی اس جذباتی پوسٹ پر اُن کے مداح بھی اُداس ہوگئے اور وہ پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے منال خان کو حوصلہ دے رہے ۔

یاد رہےکہ رواں ماہ  اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان نے شادی کے فوراً بعد ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام بھی تبدیل کردیا ہے۔

منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام منال خان سے تبدیل کر کے منال احسن کردیا ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے نام تبدیل کرنے کی خبر تیزی سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کی جارہی ہے جہاں صارفین اور شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ  10 ستمبر بروز جمعے کو منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی۔

Advertisement

منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں اور خاندان کی موجودگی میں منعقد ہوئی تھی۔

اداکارہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت سرخ رنگ کا عروسی لباس اوردیدہ زیب زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ احسن محسن نے اپنی زندگی کے اس یاد گار ترین دن  کے لئے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر