Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون سے اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ چیٹ ڈیٹا منتقل کرنا اب ممکن

Now Reading:

آئی فون سے اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ چیٹ ڈیٹا منتقل کرنا اب ممکن

اگست میں سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فونز پیش کیے جانے کے موقع پر واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز سے چیٹ ہسٹری ایںڈرائیڈ فونز میں منتقل کرنے کی سروس متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ فیچر باضابطہ طور پر صارفین کو دستیاب ہے اور ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ 10 یا 11 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے سام سنگ فونز پر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کا مطلب اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ 10 یا 11 پر کام کرنے والے سام سنگ فون موجود ہیں اور کسی آئی فون سے اپنی چیٹ ہسٹری منتقل کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کرسکتے ہیں ،بس اینڈرائیڈ 10 یا 11 پر کام کرنے والے سام سنگ فون میں واٹس ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا جس کے بعد ایک آپشن نظر آئے گا۔

اب اس  آپشن چیٹس کو کسی آئی فون سے محفوظ طریقے سے منتقل کرنا ہوگا اور اس کے لئے یو ایس سی ٹو لائٹننگ کیبل کی ضرورت ہوگی ،اس منتقلی میں اکاؤنٹس انفارمیشن، پروفائل فوٹو، انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس، چیٹ ہسٹری، میڈیا (وائس میسجز، تصاویر اور ویڈیوز) اور سیٹنگز سب کچھ ایک سے دوسرے فون میں ٹرانسفر ہوجائے گا مگر کال ہسٹری اور ڈسپلے نیم چیٹ ٹرانسفر کا حصہ نہیں ہوںگے۔

آپ اس کا مکمل طریقے کار اور ضروریات کو اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں مگر اس کے لئے سام سنگ اسمارٹ سوئچ کی ضرورت ہوگی اور بظاہر ڈیٹا ٹرانسفر اسی وقت ہوسکے گا جب آپ کا سام سنگ فون نیا ہو یا آپ نے فیکٹری سیٹںگز کو ری سیٹ کیا ہو۔

Advertisement

https://twitter.com/WhatsApp/status/1433523319328829450?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1433523319328829450%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1167691

واٹس ایپ کے مطابق بتدریج یہ ٹول اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر کام کرنے والے تمام فونز کو دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ اگست میں اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کمپنی نے بتایا کہ اس ٹول پر عملدرآمد بہت مشکل تھا کیونکہ تمام میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور ڈیوائس میں محفوظ ہوتے ہیں ،اس ڈیٹا کی منتقلی کے لئے واٹس ایپ ، او ایس ڈیولپرز اور فون بنانے والی کمپنیوں کو اضافی کام کی ضرورت تھی۔

آسان الفاظ میں یہ ٹول سب کی مشترکہ کوششوں کا ہی نتیجہ ہے اور یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لئے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ اس چیٹ مائیگریشن ٹول سے صارفین کو ایک اکاؤنٹ کے تحت کئی ڈیوائسز کو منسلک کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے آئی امراض قلب میں مبتلا ہزاروں افراد کے لیے مسیحا بن گئی
ایپل صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
سائنسدان نے پہلی باربلیک ہول کے اندر کے مناظر پیش کر دیئے
آپ چوری شدہ موبائل فون تو نہیں خرید رہے؟ تصدیق کا آسان ترین طریقہ جانیں
یوٹیوب میں صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف
بچوں کو کس عمر میں موبائل فون دینا چاہیے؟ بل گیٹس کی رائے جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر