امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا،ڈینگی اور یہ حکمران قوم پر اللہ کا عذاب ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے تین سال میں ترقی پزیر ملک کو زوال پزیری کی طرف دھکیل دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی شرائط پر غریب عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ، ڈالر کی قیمت میں روزانہ اضافے سے عوام بے شمار مصیبتوں میں گرفتار ہیں جبکہ پیٹرول،گیس،گھی،چینی ،آٹا اور ادویات کی قیمتوں کو پر لگ گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کورونا،ڈینگی اور یہ حکمران قوم پر اللہ کا عذاب ہیں ،سراج الحق لگتاہے نئے پاکستان میں حکومت ہی مافیاز کو سونپ دی گئی ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ملک میں توازن اور اعتدال کی بجائے جھوٹ اور مبالغہ عروج پر ہے ، ملک تو ریورس گیر پر ہے لیکن وزیر اعظم کہتے ہیں ہم آگے کی طرف جا رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ31 اکتوبراسلام آباد میں بے روز گار نوجوانوں کے ساتھ وزیر اعظم کو قوم سے کیے گئے وعدے یاد دلانے کے لیے جا رہے ہیں، جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن ،اب حکومت مخالف تحریک میں تیزی لائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ عوام کی اکثریت غربت، مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا،لاکھوں برسرروزگار بھی بے روزگار کر دیئے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان سے تعاون کریں۔ اللہ سے امید ہے افغانستان امن اور ترقی کا گہوارہ ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News