
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہےکہ سرکلر ریلوے سے کراچی کے شہریوں کی سفری دشواریاں کم ہوجائینگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ دورہ کراچی کےلئے روانگی سے قبل وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے شہر قائد میں موجود شہری مستفید ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کراچی کی عوام سے والہانہ محبت کا اظہار ہے جس میں صاف پانی، جدید سفری سہولیات، ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا وژن شامل ہے اور اس میں کراچی سرکلر ریلوے کے ذریعے پاکستان ریلوے کا قلیدی کردار ہوگا۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی
#KCRBecomesReality pic.twitter.com/XApkMk2AIkAdvertisement— PTI (@PTIofficial) September 27, 2021
وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کے سی آر، سڑکیں، صاف پانی جیسے منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ وزیراعظم کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کراچی کی عوام سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی آ رہےہیں ، وزیر اعظم کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کراچی سرکلر ریلوے ڈھائی سو ارب روپے کی کثیر لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم سے پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ کراچی والوں کا دہائیوں پرانا خواب کہ شہر میں ایک جدید ٹرانسپورٹ کا نظام ہو جس کا کلیدی جز جدید سرکلر ریلوے ہو، پورا ہونے جا رہا ہے. آج وزیراعظم عمران خان کراچی میں کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News