Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہلم امام حسینؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے

Now Reading:

چہلم امام حسینؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے
چہلم

نواسہ رسولؐ سیدنا حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہاہے۔

چہلم حسینؓ کے موقع پر ملک بھر میں ذوالجناح، تعزیہ اور علم کے ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جس میں نوحہ  خوانی کی جارہی ہے۔

اس موقع مجالس عزا بھی منعقد کی جارہی ہے، جن میں علماء کرام اور ذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈال رہے ہیں اور حضرت امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں نشتر پارک سے ایرانیان امام بارگاہ تک جلوس کے راستے سیل کردیئے گئے ہیں۔

سندھ اور پنجاب میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بند رہے گی۔

Advertisement

کراچی میں حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

چہلم امام حسینؓ کے جلوس کے لئے سیکیورٹی اقدامات

کراچی میں چہلم امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس ایم اے جناح روڈ، ایمریس مارکیٹ،تبت سینٹر ،ڈینسوہال سے ہوتا ہوا کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کی سیکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران سمیت بڑی تعداد میں رینجرز اہلکار تعینات ہونگے۔

جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے بی ڈی ایس ٹیمیں گزرگاہ کی سوئپنگ کریں گی، جلوس کی گزرگاہ میں آنیوالی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہونگے۔

Advertisement

جلوس کے روٹ پر آنیوالی تمام گلیاں اور لنک روڈز کو کنٹینر اور رکاوٹیں لگاکر سیل کیا جارہا ہے۔ جلوس کی گزرگاہ میں آنیوالی دکانوں کو بھی سیل کیا جارہا ہے۔

ڈبل سواری پربھی پابندی

شہرقائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں بھی آج موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

لاہور، محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ظفر نصراللہ خان نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ بزرگ شہریوں اور خواتین کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

Advertisement

نوٹی فکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی ڈبل سواری پر پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر