Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کی صورتحال پر پاکستان میں مکمل طور پر خاموشی ہے، شیری رحمان

Now Reading:

افغانستان کی صورتحال پر پاکستان میں مکمل طور پر خاموشی ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان میں مکمل طور پر خاموشی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی میں اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے مجسمے کو شہید کرنے کے تانے بانے افغانستان سے جا کر ملتے ہیں، افغانستان کی صورتحال پر پاکستان میں مکمل طور پر خاموشی ہے، امریکہ نے افغانستان سے عجلت میں انخلا کیا ہے، ہم نے اس انخلا میں دنیا کی مدد کی ہم اس قابل نہیں ہیں کہ افغانستان کے منفی اثرات برداشت کر سکیں۔

 سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹ میں 22 ارکان نے ایک بل پیش کیا جو قابلِ تشویش ہے، طالبان سے تعاون کے کیا نتائج ہوں گے، اس بل میں کچھ شقیں براہ راست پاکستان سے متعلق لکھا گیا ہے، وہاں پر ایسے اقدامات ہو رہے ہیں اور یہاں حکومت نے پارلیمان کا اجلاس تک نہیں بلایا، حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلز بلڈوز کرنے کے لیے نہیں بلائے، پیپلز پارٹی نے امریکہ کی 6 سے 7 ماہ نیٹو سپلائی بند کی، وزیر اعظم عمران خان امریکہ سینیٹ کی بات کرتے ہیں پہلے اپنے سینیٹ میں تو آئیں۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان کی ترجمان بنی ہوئی ہے، پاکستان روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا، حکومت آئین اور پارلیمنٹ کو نظر انداز کررہی ہے جمہوریت کے ساتھ تصادم چاہتی ہے، روز باڈرز پر ہمارے نوجوان شہید ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر