Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی ہاؤس کے اندر پہلے ہی فرینڈلی میچ کھیل رہی ہے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

پیپلزپارٹی ہاؤس کے اندر پہلے ہی فرینڈلی میچ کھیل رہی ہے، عظمیٰ بخاری
عظمی بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہاؤس کےاندرپہلے ہی فرینڈلی میچ کھیل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری مفاہمت کا مقصد صاف اورشفاف الیکشن کروانا ہے، پیپلزپارٹی ڈبل گیم نہ کھیلے، پیپلزپارٹی کوتفریح کی ضرورت ہےتوکرلے،ملک میں شفاف الیکشن کرانا ہمارا مقصد ہے۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ عظمیٰ بخاری نے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا ملک ہے واپس پاکستان آئیں گے،چاند چڑھےگا تودنیا دیکھےگی، مفاہمت کرنی ہوتی توبہت سے آپشنز پہلے آئے تھے، پنجاب حکومت لوگ پلیٹ میں رکھ کردینے کو تیار تھے۔

انہوں نے کہاکہ فیاض چوہان کی حیثیت ڈگ ڈگی بجانےسے زیادہ نہیں، ن لیگ انٹرپارلیمنٹ ٹورنامنٹ کے تماشے کا حصہ نہیں بنےگی، ٹورنامنٹ پرکروڑوں خرچ کرنے کے بجائے پیسے مہنگائی کیخلاف لگائیں، فیاض چوہان مہنگائی اورغربت کےمیچ پرتوجہ دیں، عوام مہنگائی سے مررہے ہیں ان حالات میں عیاشیاں نہیں کرسکتے۔

مسلم لیگ کی رہنما نے کہاکہ آپ دنیا کو دکھانے کیلئے جعلی اندراج کررہے ہیں ،آئی ڈی کارڈ بلاک ہونے کے بعد اندراج کیسے ہوا ،کوئی کسی اور کےآئی ڈی کارڈ پر ویکسین کیوں لگوائےگا ،کیسے مان لیا جائے کوٹ سعید اسپتال میں غلطی ہوگئی ، پنجاب کے باقی شہروں کے اسپتال میں ایسا کچھ نہیں ہوا ۔

Advertisement

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے کہاکہ شہبازشریف دورمیں وزیراعلیٰ ہاؤس کا خرچہ بجٹ دستاویزات میں ہوتا تھا، گزشتہ 2 سالوں سے وزیراعلیٰ ہاؤس کا خرچہ غائب کیا جا رہا ہے، عثمان بزدارکےاثاثےجاننےکیلئے آج درخواست دیں گے، گزشتہ 3 سالوں میں وزیراعلیٰ ہاؤس کاخرچہ بتایاجائے۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ بڑے نالائق کی چھوٹا نالائق پیروی کرتا ہے، سوشل میڈیا پرفالوورزبڑھانے کیلئے کروڑوں روپے لگائے گئے، کورونا فنڈز کھانے کا کوئی جواب نہیں دیا ، دنیا میں باتیں ہورہی ہیں پاکستان کوجو دیا جاتا ہے کھا جاتے ہیں، صدر لاہور آرہے ہیں، ان کی سیکیورٹی کیلئے باہرسے افسران بلائے جارہےہیں، علوی صاحب جہاں جاتے ہیں شہر بند کردیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر