وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر کے پہلے سیف سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے شروع کئے گئے سیف سٹی پائیلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے، افتتاحی تقریب میں دارلحکومت سے ایم ایل اے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد ممبران اسمبلی اور انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک بھی موجود تھے۔
تقریب میں ایس ایس پی ریاض حسین بخاری نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس پر مائکرو ویو ٹیکنالوجی سے ہائی ریزولیشن لیمرے نصب کئے گئے ہیں، آرٹیفیشن انٹلی جنس کے زریعہ چہرے پہچاننے اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پڑھنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
ایس ایس پی ریاض حسین بخاری نے کہا کہ اگلے مرحلے پر آزاد کشمیر کے تمام انٹر پوائنٹس پر یہی نظام لگایا جائے گا، سیف سٹی پروجیکٹ کے مالی اور ٹکینکی وسائل لوکل پرائیویٹ آئی ٹی کمپنی نے فراہم کئے ہیں۔
سیف سٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر خواجہ نعمان اسلم نے بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر سیف سٹی پروجیکٹ کے ڈیٹا میں 300 کریمنلز کا ڈیٹا ڈال دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News