Advertisement
Advertisement
Advertisement

موت کی پراسرار غار، حقیقت کی تلاش میں ماہرین نے کونسی مخلوق دیکھی؟ (ویڈیو جاری)

Now Reading:

موت کی پراسرار غار، حقیقت کی تلاش میں ماہرین نے کونسی مخلوق دیکھی؟ (ویڈیو جاری)

یمن میں خوف کی علامت سمجھی جانے والی غار کی حقیقت سامنے آگئی، یہ وہ غار ہے جس میں داخل ہونے کی آج تک کسی نے جرات نہیں کی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق مہرہ گورنری میں واقع اس غار کو کنواں بھی کہتے ہیں جو پراسرار ناموں سے مشہور بھی ہے۔ کسی کی نظر میں یہ جہنم کی غار تو کوئی اسے جنات کا کنواں قرار دیتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ کئی افراد کو اسے موت کی غار بھی کہتے ہوئے سنا گیا ہے۔

غاروں کی دریافت کے لیے کام کرنے والی عمانی ماہرین کی ٹیم نے اس غار کی حقیقت کا راز کھولنے کی کوشش کی، بالاآخر پتا چلا کہ اس کنویں میں کسی جنات کا بسیرا نہیں ہاں البتہ یہاں متعدد جانوروں کے ڈیرے موجود ہیں۔ غار میں مینڈک، سانپ اور کئی حشرات الارض کا مسکن دیکھا گیا۔

خدا کی ان مخلوقات نے اس غار کو اپنا گھر بنا رکھا ہے جبکہ ماہرین نے کنویں سے متعلق تمام من گھڑت باتیں مسترد کردیں جو جنات، بھوت یا موت سے متعلق تھیں۔

عمانی ماہرین کی ٹیم اس گہرے کنوئیں کے اندر اتری تو اسے پتا چلا کہ کنویں کا پانی اس کے اطراف سے چھوٹی چھوٹی خوبصورت آبشاروں کی شکل میں پھوٹ کر بہہ رہا ہے، اس غار کے ارضیاتی اور ماحولیاتی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا، سطح زمین پر اس غار کا دھانہ 30 میٹر دائرے کی شکل میں ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر