Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹے پر سو روپے کی سبسڈی غریب آدمی کو دیں گے ، جمشید چیمہ

Now Reading:

آٹے پر سو روپے کی سبسڈی غریب آدمی کو دیں گے ، جمشید چیمہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آٹے پر سو روپے کی سبسڈی غریب آدمی کو دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید چیمہ نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت  ہمارے ملک کی دنیا میں کم ترین ہیں ، چوبیس کم قیمت والے ممالک میں ہم شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے علاوہ کم قیمت پیٹرول دینے والے تمام ممالک خود پیٹرول پیدا کرتے ہیں ، ہماری تین سالہ تاریخ میں بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور سے زیادہ پیٹرولم قیمتیں نہیں ہیں ، ہمارے دور میں ڈالر 36 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں ، حکومت گندم اور چینی چھ لاکھ ٹن امپورٹ کررہی ہے ، ہر چار ماہ کے لیے گندم اور چینی کا ذخیرہ رکھیں گے ، چنے اور مونگ کی دالیں چالیس چالیس ہزار ٹن امپورٹ کررہے ہیں۔

جمشید چیمہ نے کہا کہ مسور کی دال پاکستان میں پیدا نہیں ہورہی ، مسور دال کی قیمت دنیا میں بڑھ رہی ہے جسے زیادہ امپورٹ نہیں کریں گے ، ہول سیل اور ریٹیلرز کے درمیان مارجن کرکے بیس فیصد پر لارہے ہیں ، مارجن جس ضلع میں زیادہ ہوا اسکا ڈی سی ذمہ دار ہوگا ، ٹرانفارمیشن پلان میں اجناس کی پروڈکشن بڑھانے کا پلان ہے ، تمام سبسڈی ٹارگٹیڈ ملے گی امیر آدمی کو سبسڈی نہیں دیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نو کروڑ آبادی کو سستی چینی دالوں کی سبسڈی دیں گے ، آٹے پر سو روپے کی سبسڈی غریب آدمی کو دیں گے ، پچاس روپے گھی پر سبسڈی دیں گے ، آٹے کے بیس کلو آٹے کی قیمت گیارہ سو روپے مقرر کررہے ہیں ، یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد پنتالیس سو سے بڑھا کر دس ہزار تک لیکر جارہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید چیمہ نے کہا کہ گندم جولائی اور اگست میں دنیا میں سستی ترین ہوتی ہے ، ہم اس وقت دنیا سے کم ترین قیمت پر گندم خریدنے کی توقع کررہے تھے ، اس سال جولائی اور اگست میں دنیا میں گندم کی قیمت توقع کے برعکس زیادہ ہورہی ہے ، سابقہ ادوار کے مقابلے تحریک انصاف حکومت عوام سے کم ترین ٹیکسز وصول کررہی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات پر تقریباً تیس سے پینتیس فیصد وصول کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر