Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرامن افغانستان پورے خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

پرامن افغانستان پورے خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ ڈاکٹرعبدالطیف بن راشد الزیانی کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بحرینی ہم منصب کو پاکستان کی جانب سے افغانستان بھجوائی گئی امداد اور امدادی اشیاء کی ترسیل کیلئے “انسانی راہداری “کے قیام سے متعلق آگاہ کیا

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور بحرین کے مابین دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ  نے  اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے  یہ بھی کہا کہ اس صورت حال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری افغان شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ان کی سیاسی و اقتصادی معاونت کیلئے آگے بڑھے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو اور افغانوں کو انسانی بنیادوں پر معاونت کی فراہمی یقینی بنائے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے مابین ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔

اس دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے اور کثیر الجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کو ایکسپو 2020 کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ میگا ایونٹ شاندار کامیابی حاصل کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
پی این ایس ہنگور کی لانچنگ؛ پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
پی ڈی ایم اے کی بارشوں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جا ری
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی واقعہ کرنا چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر