
وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر کاروبار میں خواتین کی شمولیت کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف معیشت میں خواتین کو بااختیاربنانا چاہتی ہے ، ہم ہر شعبہ زندگی میں خواتین کی شمولیت چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین انٹر پرینیورز کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ، ہم اپنی ایس ایم ای پالیسی میں خواتین کی شمولیت کیلئے اقدامات کریں گے ، خواتین اپنی تجاویز دیں کہ ہم ایس ایم ای پالیسی میں انکے لیے کیا اقدامات اٹھائیں۔
خسرو بختیار نے کہا ہے کہ جن کمپنیوں کی 51 فیصد شیئر ہولڈرز خواتین ہیں انکو ٹیکس میں بہت سی سہولیات دی ہیں ، ایس ایم ای پالیسی میں ہم ایکشن پلان کیطرف بھی جائیں گے ، ریگولیٹری رکاوٹوں کو ہم کم کرنے کیطرف جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ٹیکس کی پیچیدگیوں کو ہم کم کر رہے ہیں ، ہم نے ٹیکسز کو کم کیا ہے اور ٹیکس کا پرفارما بھی آسان کیا ہے ، ای او بی آئی قوانین میں بھی ہم نے آسانیاں کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News