Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز گل نے عمرشریف کے ویزہ سے متعلق آگاہ کردیا

Now Reading:

شہباز گل نے عمرشریف کے ویزہ سے متعلق آگاہ کردیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے عمرشریف کے ویزہ سے متعلق آگاہ کردیا  ہے۔

شہباز گل نے  بتایا کہ عمرشریف کے ویزہ کوائف ان کے خاندان کے تعاون سے بھجوائے گئے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد عمر شریف صاحب کو ویزہ جاری ہو جائے گا۔

اداکار عمر شریف کے ویزہ کے معاملے  پر شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس نے عمر شریف کے ویزہ کے کوائف متعلقہ سفارتخانے کو بجھوا دئیے ہیں

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

Advertisement

شہباز گل نے کہا کہ عمر شریف ملک کا سرمایہ اور پہچان ہیں، ثقافتی شعبہ میں ان کی عظیم خدمات ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ  عمر شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمر شریف کے ویزہ پراسس میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے کامیڈین کے بیٹے جواد کا کہنا ہے کہ والد کا علاج جاری ہے ، طبیعت میں بہتری نہیں آرہی۔

ان کے بیٹے نے مزید بتایا کہ امریکا نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

جواد نے بتایا کہ والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کامیڈین عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے۔

 ڈاکٹروں کے مطابق عمر شریف کے دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے۔

دوسری جانب معروف کامیڈین عمرشریف کے ویزے کے لیے تحریک انصاف حکومت نے کوائف امریکی سفارت خانے کو بھجوادیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے معروف کامیڈین کے ویزے میں پیشرفت پر ایک بیان جاری کیا  تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمر شریف کے ویزے کے کوائف متعلقہ سفارتخانےکو بجھوادیے ہیں۔

اس حوالے سے شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے رابطے میں ہے، ان شاء اللّٰہ معروف کامیڈین کو بہت جلد ویزا جاری کردیا جائے گا۔

Advertisement

شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے عمر شریف کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر