Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرونی طاقتوں کے پاؤں پڑنے والے نااہل ملکی بدنامی کا باعث رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

بیرونی طاقتوں کے پاؤں پڑنے والے نااہل ملکی بدنامی کا باعث رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ  بیرونی طاقتوں کے پاؤں پڑنے والے نااہل ملکی بدنامی کا باعث رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ درباری پن سے وزیراعظم بننے والے اپنے حلقے سے ہارے ہیں۔

 ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ آج عوام کے نام پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو عوام 2018 میں مسترد کر چکے ہیں، آج جی حضوری کرنے والا نہیں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والا غیرت مند وزیراعظم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  موصوف اپنے دور کی مہنگائی کو مارکیٹ کنڈیشن گردانتے رہے ہیں، 2018 کے دگرگوں معاشی حالات کو وزیراعظم عمران خان نے سنبھالا ہے۔

  ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ کرپشن کا ذکر ہو اور وہاں شریف خاندان کا نام نہ آئے ،عدالتوں سے لیکر عالمی میڈیا تک میاں مفرور کرپشن اور چوری سے ہی جانے جاتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے کاوی مساوی نواز شریف کو کرپٹ اور چور کا خطاب دے چکے ہیں،  امریکی ائیر پورٹ پر پینٹ اتروانے والے امریکی فون کے طعنے دے رہے ہیں۔

 ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ پوری زندگی ملکی اداروں کو بدنام کرنے والے اداروں کے تحفظ کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر