Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑھتی ہوئی مہنگائی! اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی

Now Reading:

بڑھتی ہوئی مہنگائی! اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی
مہنگائی

وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق درآمدی چینی کی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ یہ چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25.15 روپے فی کلو مہنگی پڑی ہے۔

ٹی سی پی کو درآمدی چینی پورٹ پر109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی۔ اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق دن بہ دن  بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کےلیے گھر کا کچن چلانا مشکل ہوگیا ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی۔

 کوکنگ آئل گھی 340 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ دودھ 150 روپے کلو، دہی 170 روپے فی کلو ، بیف بغیر ہڈی 750 روپے کلو، بیف ہڈی 650 روپے فی کلو، انڈے 180 روپے فی درجن پر پہنچ گئے۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ چکن زندہ مرغی کی قیمت میں پھر تیس روپے کلو اضافہ ہوگیاہے، آلو، پیاز، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیاہے، آٹے کی بڑھتی  قیمتوں کی وجہ سے نان بائیوں نے بھی روٹی، نان کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں  نان پندرہ روپے، روٹی بارہ روپے اور کلچہ نان بیس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

روٹی، نان کی مزید قیمتیں بڑھیں تو غریب کے ساتھ ساتھ مزدورطبقہ افراد کے لیے روٹی کا نوالہ بھی مشکل ہوجائیگا۔

شہریوں کا اس مہنگائی کے بارے میں کہنا ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے تاکہ عام آدمی اپنی آمدن کے حساب سے کچن چلا سکے، ورنہ تو دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر