Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کافیصلہ درست تھا ، رانا ثناءاللہ

Now Reading:

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کافیصلہ درست تھا ، رانا ثناءاللہ
رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کافیصلہ درست تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال ڈویژن کو تنظیمی طورپر منظم و متحرک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک آڈٹ کے بغیر سوشل میڈیا پر ویڈیو غلط رجحان ہے ، ایسے حالات آ سکتے ہیں کہ ہر کسی کی فیک یا درست ویڈیو جاری ہو ، محمد زبیر کی ویڈیو سے سمجھ نہیں آ رہی کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ، جج ارشد ملک کی ویڈیو ملین ڈالرز کی ویڈیو تھی جس نے تاریخ بدل دی ،  جج ارشد ملک اپنی زندگی میں بھی غلطی پر نادم رہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ بلین ڈالرز کی ویڈیو تھی جس سے چیئرمین نیب کو قابو کیا ، جس سے اپوزیشن کو دبایا گیا ، محمد زبیر کی ویڈیو پر بہت محنت کا کام ہے ، کب سے پیچھے لگے ہوئے تھے ، اس وقت پتہ چلے گا کہ کس نے یہ ریلیز کروائی ، چیئرمین نیب اور ارشد ملک کی ویڈیو کی وجوہات تھیں۔

رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ پتہ نہیں زبیر صاحب سے کیا منوانا چاہتے ہیں ، سیاست سے آگے چیز چلی جائے گی غیر اخلاقی عمل کو سپورٹ نہیں کرتے ، جنہوں نے دھڑوں کی بات کی ان سے پوچھا جائے ، مجھے یہ معلوم ہے کہ جماعت کا لیڈر نواز شریف ہے ، لیڈر شپ اتنی مضبوط ہے ، اس پر کسی کو اختلاف نہیں ہے ، بیانیہ مختلف ہوسکتاہے کسی کی بات میں چناؤ مختلف ہوسکتاہے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ نوازشریف کی ووٹ کو عزت تیس سال سے پالیسی ہے ، جب تک محمد زبیر کی ویڈیو فرانزک ہو یا سچ ثابت نہ ہو جائے تب تک ذاتی ویڈیو ہوگی ، جب پارٹی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا تو وہ فیصلہ درست فیصلہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر