Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر کے نظام کو سائبر حملوں کا نشانا بنایا جاتا ہے، وزیر خزانہ

Now Reading:

ایف بی آر کے نظام کو سائبر حملوں کا نشانا بنایا جاتا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے نظام کو مستقل بنیادوں پر اوسطا مہینے میں تقریبا 71000 بار سائبر حملوں کا نشانا بنایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی میں اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے نظام کو مستقل بنیادوں پر اوسطا مہینے میں تقریبا 71000 بار سائبر حملوں کا نشانا بنایا جاتا ہے، یہ حملے گزشتہ 2 سالوں میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہیکنگ کمیونٹی کے پاس موجود ٹولز اور طریقے زیادہ طاقتور اور جدید ہیں، گزشتہ 3 سالوں میں ایف بی آر کے سسٹم کی تین بار تقریبا 0.0001 فیصد کی شرح سے متاثر کیا گیا، تیسرے فریق کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ 2019 میں ہونے والی خلاف ورزی کی تحقیق کا پتہ نہیں لگایا گیا۔

وزارت تجارت کی جانب سے رواں سال کی برآمدات اور تجارتی خسارے سے متعلق اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کیئے گئے ہیں، رواں سال کے 8 ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم 26 ارب 32 کروڑ ڈالر رہا، جنوری میں 2 ارب 67 کروڑ، فروری میں 2 ارب56  کروڑ تجارتی خسارہ ہوا، مارچ میں 3 ارب 29 کروڑ ڈالر، اپریل میں تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر رہا، مئی میں تجارتی خسارہ 3 ارب 64 کروڑ، جون میں 3 ارب 65 کروڑ ڈالر ہوا، جولائی میں تجارتی خسارہ کا حجم 3 ارب 26 کروڑ، اگست میں تجارتی خسارہ 4 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران برآمدات کا کل حجم17 ارب 77 کروڑ ڈالر رہا۔

Advertisement

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا گھر اسکیم میں بھی خرید سکتے ہیں، گزشتہ سال اوورسیز پاکستانیوں نے 29 ارب ڈالر کے زرمبادلہ بھجوائے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام میں اوورسیز پاکستانی پروفیشنلز کو ٹارگٹ کیا گیا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالر کا بڑا معاشی پیکج سعودی عرب نے پاکستان کو دیا، سعودی عرب پاکستان کو دوبارہ نیا معاشی پیکج دینے پر سوچ رہا ہے، سعودی عرب پاکستان کو تاخیر سے ادائیگی پر تیل کی فراہمی پر بھی سوچ رہا ہے، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر