Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروبار اور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، آرمی چیف

Now Reading:

پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروبار اور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک یونان تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون اورافغان عوام کے مستحکم و خوشحال مستقبل یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر قسم کی سیاحت، کھیل اور کاروبار کے لیے محفوظ ملک ہے۔ ہم مشترکہ مفادات کے تمام امور میں صحت مندانہ باہمی رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق یونان کے سفیر نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ یونانی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار بشمول کامیاب انخلاء آپریشن اور خطے کے استحکام کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

دوسری جانب سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے  نائجیریا کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات نائجیریا کے سفیر جناب محمد بیلو ابیوے نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نائجیرین  سفیر  کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر