
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سید خورشید احمد شاہ کو قید میں رکھنا سلیکٹڈ حکمرانوں کے بدترین انتقام کی واضح مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی نیب اسیری پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ گزشتہ 2 سالوں سے نیب کے اسیر بنے ہوئے ہیں، سید خورشید احمد شاہ کو قید میں رکھنا اور ان کے اہلخانہ کو جھوٹے مقدمات میں گھسیٹنا سلیکٹڈ حکمرانوں کے بدترین انتقام کی واضح مثال ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ کے خلاف نیب کیس اور انہیں مسلسل قید میں رکھنا قانون سے بھونڈا مذاق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکھر کی عوام کو پارلیمنٹ میں نمائندگی سے محروم کردیا گیا ہے، کٹھ پتلیوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ سید خورشید احمد شاہ جیسے ایوان میں بطور نقاد موجود ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ علیل اور بے گناہ ہیں، انہیں بلا تاخیر رہا کیا جائے، امید ہے کہ عدالتیں سید خورشید احمد شاہ اور سکھر کی عوام سے انصاف کریں گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کا احتساب کی آڑ میں انتقام وہ بدبودار لاش ہے، جسے اب دفن کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News