
شاہ لطیف میں رزاق آباد کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح ملزمان شہری سے نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشکوک جان کر ملزمان کو روکا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے 1 ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا جبکہ 1 ساتھی فرار ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا، پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا سامان اور غیر قانونی اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری جبکہ فرار ساتھی کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس سرگرمِ عمل ہے۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اور متاثرہ شہری سے بیانات لے رہی ہے، ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
ضلع ملیر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News