
سمندری طوفان گلاب آج بھارت کے ساحل سے ٹکرائے گا، الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خلیجِ بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں تاہم بھارتی ماہر موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان گلاب سے کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔
خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے سبب شہر میں 28 ستمبر سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباو ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، جوکہ کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے۔
موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں نمی کاتناسب زیادہ ہونے سےگرمی زیادہ محسوس کی جائے گی، ہوا میں نمی کا تناسب موجودہ 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
طوفان کا نام گلاب کس نے تجویز کیا؟
ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ خیلج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے، اس سمندری طوفان کا نام گلاب پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔
طوفان گلا ب آج کن ساحلوں سے ٹکرائے گا
خلیجِ بنگال میں بننے والا سمندری طوفان گلاب آج شام بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور اوڑیسہ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سمندری طوفان گلاب 95 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ اوڑیسہ کے علاقے گوپال پور اور آندھرا پردیش کے علاقے کالینگا پٹنم کے درمیانی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے دونوں بھارتی ریاستوں کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلاء کرایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News