
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آج کا دن شہر کراچی کے لیے اچھا دن ہے، آج ابرِ کرم بھی آئی اور خان صاحب بھی آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے فوارہ چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن شہر کراچی کے لیے اچھا دن ہے، آج ابرِ کرم بھی آئی اور خان صاحب بھی آئے ہیں، سید غوث علی شاہ صاحب نواز شریف کے فلسفے کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سید ظفر علی شاہ نوشہروفیروز سے سابق وفاقی بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں، عبدالرحیم کاتیار اور بیریسٹر مصطفی مہیسر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے ہمراہ فردوس شمیم نقوی، ڈاکٹر سعید آفریدی اور علی عزیز تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News