Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کو پاکستان آ کر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے ، رانا مشہود

Now Reading:

نواز شریف کو پاکستان آ کر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے ، رانا مشہود

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان آ کر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود نے پوائنٹ آف آڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے برطانیہ کی عدالت کا فیصلہ آیا ہے ، جو 21 ماہ کی تفتیش اور تحقیقات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سیاستدانوں کے خلاف الزام تراشی اور مقدمہ بازی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ، پاکستان میں جو جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، برطانیہ کی عدالت کے فیصلے کے بعد شہزاد اکبر کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ریسرچ ونگ نے 2018 کے انتخابات سے پہلے اور اب عوام کے ساتھ 3 سال جھوٹ بولنے اور میڈیا سمیت عوام کی آواز روکنے پر رپورٹ تیار کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس حکومت کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اس حکومت کے میگا کرپشن سکینڈلز اور ان پر اداروں کی مجرمانہ خاموشی باعث حیرت ہے ، عمران خان کہتے تھے کہ اشیاء کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت نہیں چلانی چاہیے لیکن آج مہنگائی کہاں پہنچ چکی ہے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا تھا کہ افراط زر دوگنی ہو چکی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے ، ہم نے اپنے ادوار میں میگا پراجیکٹس شروع کیے تھے لیکن آج تجارتی خسارہ بڑھنے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا تھا کہ یہ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں ، آج پنجاب میں 5واں چیف سیکریٹری اور 7واں آئی جی آ چکا ہے ، ہائیر ایجوکیشن کے 9 اور زراعت کے 11 سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں ، اتنے لوگوں کو بدلنے کے بجائے پرچی والے ایک وزیراعلیٰ کو ہی تبدیل کر کے دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج ٹرانسفر پوسٹنگ کے ریٹ مقرر ہو چکے ہیں ، آج ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، کے پی میں گزشتہ 9 سالوں میں کوئی ایک نیا اسپتال یا یونیورسٹی تک نہیں بنی بلکہ پہلے سے موجود اداروں میں سہولیات ختم کر دی گئی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا تھا کہ آج ہم پنجاب حکومت کے 3 سالوں کا پرفارمنس آڈٹ کر رہے ہیں ، انہوں نے تمام سکالرشپس ختم کر دیے ہیں ، چین میں پڑھنے والے 7 ہزار طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے اور حکومت ان کے بارے میں کچھ نہیں کر رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر