Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، عبد الخالق ہزارہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، عبد الخالق ہزارہ

صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبد الخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام  کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبد الخالق ہزارہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناراض حکومتی اراکین کو منانے کے حوالے سے کل رات سے پر امید ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

وزیرعبد الخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ ناراض اراکین کے خدشات اور تحفظات پرعمل درآمد کیا جائے گا، میں پہلے بھی حکومت کا حصہ تھا اور اب بھی حکومت کا حصہ ہوں۔

صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبد الخالق ہزارہ نے کہا کہ سیاست میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کا معاملے میں حکومت کی ناراض اراکین اسد بلوچ کی رہائش گاہ پر اہم بیٹھک ہوئی تھی۔

Advertisement

اسپیکر عبد القدوس بزنجو کی صدارت میں ہونے والی بیٹھک میں 13 حکومتی ممبران صوبائی اسمبلی نے شرکت کی، بیٹھک میں 12 بلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نصیب اللہ مری بھی شریک ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بیٹھک میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق عبد القدوس بزنجو نے ممبران کو آگاہ کیا تھا، عبدالقدوس بزنجو نے ممبران کو بریفنگ دی تھی کہ بلوچی روایات کے مطابق زبان دی ہے اب جام کمال کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد القدوس بزنجو نے ناراض ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے خلاف اب جام کمال کچھ بھی کرلے ہم ان کا ساتھ نہیں دیں گے، ہمیں جام کمال کے علاوہ کوئی بھی قبول ہے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے چیئرمین سینٹ اہم دورے پر کوئٹہ گئے تھے۔

چیئرمین سینٹ کے ہمراہ سیینٹر نصب اللہ بازائی، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر سرفراز بگئی، سینیٹر احمد خان، عبدالقادر، ممبر قومی اسمبلی خالد مگسی، رکن قومی اسمبلی سردار ترین بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اہم دورے کے دوران تحریک عدم اعتماد پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی تھی۔

Advertisement

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وزار اور ایم پی ایز کو منائیں گے، ہماری پارٹی ہے ہم اکھٹے چلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر