Advertisement
Advertisement
Advertisement

تفتیش کی ایک ہی خبر پر شہباز شریف کی نازک کمریا پھر سے خراب ہو گئی ، شہباز گل

Now Reading:

تفتیش کی ایک ہی خبر پر شہباز شریف کی نازک کمریا پھر سے خراب ہو گئی ، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے جیسے ہی کیس کی تفتیش شروع کی، شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہاکہ وہی پرانے بہانے ،وہی پرانے جھوٹ۔

Advertisement

شہبا ز گل نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ بیچارے چند دن پہلے ہی ایک نجی چینل کی طرف سے فرمائشی خبرکروا کر جھوٹ موٹ کے انٹرنیشنل صادق اورامین بنوانے کی کوشش میں تھے اور تفتیش کی ایک ہی خبر پر نازک کمریا پھر سے خراب ہو گئی۔

 واضح رہےکہ آج مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل گئے، جس کے باعث شہباز شریف ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے طبی معالجین نے معائنہ کرنے کے بعد ایکسرے بھی لیے ہیں۔

شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے تمام سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کردیں ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر