
شاہدرہ میں لڑکیوں کو حراسہ کرنے کے کیس دن بدن بڑھنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ راوی پل پر صحافی اینکر پرسن کو ہراساں کیا گیا، صحافی خاتون کو ہراساں کرنے پر تھانے میں درخواست دی گئی، صحافی خاتون رکشہ میں شاہدرہ سے دفتر ڈیوٹی پر جا رہیں تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدرہ راوی پل پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے رکشہ رکا اور آوارہ موٹرسائیکل سوار لڑکوں نے لڑکی دیکھ کر حراسہ کرنا شروع کردیا، رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ میں نے لڑکوں کو منع کیا جس پر لڑکوں نے میرے ساتھ بھی گالی گلوچ کی اور میری جان لینے کی دھمکیاں دینے لگے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔
ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News