Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

Now Reading:

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
ریڈ لسٹ

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے سسٹم کے تحت 12 اہم ممالک ریڈ لسٹ سے باہر آسکتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کا امکان ففٹی ففٹی ہے۔

ڈیٹا ایکسپرٹ ٹم وائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے ایسا ڈیٹا دستیاب نہیں کہ کہہ سکوں ریڈ لسٹ سے پاکستان کو نکال دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منقسم خاندانوں کے ملاپ کے لیے پاکستان کو ایمبر لسٹ میں شامل بھی کیا جاسکتا ہے۔

ممبران برطانوی پارلیمنٹ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے پر زور

Advertisement

دوسری جانب ممبران برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستان کوریڈ لسٹ سے نکالنے پر زور ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوریڈ لسٹ سےنکلوانےمیں کردارادا کررہے ہیں۔

ممبران پارلیمنٹ جان کروڈس اورسیم ٹیری نے پاکستان کمیونٹی کویقین دہانی کرائی ، سیم ٹیری نے کہا کہ پاکستان کوجب ریڈلسٹ میں ڈالاگیا توفرانس جرمنی سے کم کیسزتھے، پراعتماد ہیں کہ پاکستان کوریڈلسٹ سے نکال دیاجائے گا۔

ممبر پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزرا کےساتھ ریڈلسٹ معاملے پررابطہ ہوا، ریڈلسٹ کی وجہ سےلوگوں کومعاشی مشکلات ہیں، امید ہے کہ نئی وزیرخارجہ پاکستان کو ریڈلسٹ نکال دیں گی۔

جان کروڈس نے کہا کہ پاکستان کوریڈلسٹ پرڈالنا ناانصافی تھی، پاکستان کوریڈلسٹ سے نکلوانے تک لابنگ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی حکومت نے ٹریفک لائٹ سسٹم میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرنا تھا، جسے چند وجوہات کی وجہ سے مؤخر کردیا گیا تھا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں ہونے والے ردوبدل کی وجہ سے ٹریفک لائٹ سسٹم کی تبدیلی کو مؤخر کیا گیا ہے جبکہ برطانوی تجزیہ کاروں نے پاکستان ، ترکی کا نام ریڈ لسٹ سے نکلنے کی پیش کوئی کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر