
طبی وجوہات کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری آج احتساب عدالت پیش نہیں ہونگے، احتساب عدالت نے ریفرنس میں آصف زرداری کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کر رکھا ہے۔ سابق صدر پر نیب ریفرنس میں آج فرد جرم عائد کی جانی تھی۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی جانب سے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست دائر کی جائے گی، فاروق نائیک احتساب عدالت میں درخواست پیش کرینگے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری پر آٹھ ارب سے زائد کی مبینہ مبنی لانڈرن کا الزام ہے، جبکہ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
واضح رہےکہ احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
جج احتساب عدالت کا کہنا ہےکہ آئندہ سماعت پر ملزم کو ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے ، ملزم پیش نہ ہوا تو وارنٹ جاری کرینگے۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے آصف زرداری کو ذاتی حیثیت میں دوبارہ طلب کر لیا، آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے 14 اکتوبر کو پیش ہونے کی حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات سمیت اہم ایشوز پر حکومتی و اتحادی ارکان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس سہ پہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس اجلاس میں اہم ملکی و قومی امور پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاسوں سے متعلق حکمت عملی طے ہوگی۔
اجلاس میں اہم قانون سازی پر وزیراعظم عمران خان ارکان سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان انتخابی اصلاحات، ای وی ایم، آئی ووٹنگ سمیت اہم ایشوز پر گفتگوبھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News